سلمان خان نہ ہوتے تو کبھی انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھی، زرین خان

سلمان خان نہ ہوتے تو کبھی انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھی، زرین خان

دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی طرح تھا
سلمان خان نہ ہوتے تو کبھی انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھی، زرین خان

Webdesk

|

22 Apr 2024

بھارتی اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ انہیں بالی وڈ میں سلمان خان لائے اور اگر وہ نہ ہوتے تو وہ کبھی بھی انڈسٹری کا حصہ نہیں بن سکتی تھیں۔

اداکارہ نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا کہ وہ بالی وڈ میں کام کریں گی، وہ سلمان خان سے ایک مداح کی طرح ملیں اور ان کی زندگی بدل گئی۔

زرین خان نے مزید کہا کہ دبنگ خان کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی طرح تھا اور نہیں یقین ہی نہیں آتا تھا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ فلم کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو 2010 میں فلم ’ویر’سے شہرت ملی اور آخری مرتبہ وہ 2021 میں فلم ’ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے‘ میں نظر آئی تھیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!