سعودی ماڈل کا عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا اعلان

سعودی ماڈل کا عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا اعلان

رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرچکی ہیں
سعودی ماڈل کا عالمی مقابلہ حسن میں حصہ لینے کا اعلان

Webdesk

|

26 Mar 2024

ریاض: سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ماڈل رومی القحطانی نے مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

سعودی مادل نے یہ اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا اور اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ عالمی سطح پر سعودی عرب کی ترجمانی کررہی ہیں۔

رومی القحطانی کے مطابق مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لینے والی وہ پہلی سعودی خاتون ہیں اور اس طرح وہ عالمی اسٹیج پر اپنے ملک کی بھرپور انداز سے نمائندگی بھی کریں گی۔

رومی القحطانی اس سے قبل مس عرب پیس، مس پلانیٹ، مس مڈل ایسٹ اور دیگر مقابلوں میں شرکت کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!