رجب بٹ اور ندیم نامی والا کی ضمانت منظور

رجب بٹ اور ندیم نامی والا کی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 روز کی ضمانت منظور کی
رجب بٹ اور ندیم نامی والا کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک

|

10 Dec 2025

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بدھ کے روز یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم مبارک المعروف ندیم نانی والا کی 10 دن کی عبوری ضمانت منظور کرلی، جس کے تحت دونوں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کے لیے مہلت مل گئی۔

جسٹس انعام امین منہاس نے دونوں سوشل میڈیا شخصیات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ان کے وکیل نے 15 دن کی عبوری ضمانت کی استدعا کی اور بتایا کہ کراچی میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے 10 روزہ ٹرانزٹ ضمانت دے دی اور دونوں کو متعلقہ عدالتوں کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی۔

اس سے قبل بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں افراد کو 10 دسمبر (آج) تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی تھی کہ ان کی اسلام آباد ایئرپورٹ آمد پر انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

رجب بٹ اور ندیم مبارک کے خلاف متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جن میں سائبر کرائم سے متعلق الزامات بھی شامل ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے خلاف قائم کیے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں اور ان کا مبینہ جرائم سے کوئی تعلق نہیں۔ مزید کہا گیا کہ الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا کہ رجب بٹ پاکستان واپس آنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ممکنہ گرفتاری کی اطلاع ملنے پر انہوں نے حفاظتی ضمانت کے لیے رجوع کیا۔ رجب بٹ کے خلاف این سی سی آئی اے نے ستمبر میں غیر قانونی جوا بازی کی ایپس کی مبینہ تشہیر پر مقدمہ درج کیا تھا۔ بٹ گزشتہ کئی ماہ سے برطانیہ میں مقیم تھے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!