5 hours ago
رجب بٹ کو برطانیہ سے کیوں ملک بدر کیا گیا؟
ویب ڈیسک
|
9 Dec 2025
برطانوی حکام نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ویزا منسوخ ہونے کے بعد ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد وہ وطن واپسی کیلیے روانہ ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی ہوم ڈپارٹمنٹ نے رجب بٹ کا ویزا باضابطہ طور پر منسوخ کرتے ہوئے انہیں تحریری فیصلہ جاری کیا، حالانکہ ان کے پاس 2027 تک کا برطانوی ویزا موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویزے کی منسوخی کی بنیادی وجہ پاکستان میں رجب بٹ کے خلاف موجود ایک مقدمہ بنی، جس کی تفصیلات وہ برطانوی حکام سے شیئر نہ کر سکے۔
رجب بٹ نے پاکستان میں اپنے خلاف دائر ہونے والے توہین مذہب کے مقدمے کے حوالے سے برطانوی حکومت کو اندھیرے میں رکھا تھا اور اُن کا خیال تھا کہ یہ بات کھل نہیں سکے گی۔
رجب بٹ نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ ہوم ڈپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے اور امید رکھتے ہیں کہ ان کا مؤقف سنا جائے گا۔
Comments
0 comment