راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے میرے لیے شرف کی بات ہے، راحت فتح علی
راحت فتح علی خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2024

معروف گلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں لیلۃ القدر کے روز عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق راحت فتح علی خان دو روز قبل لاہور سے عمرہ ادائیگی کے لیے فیملی کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے اور انہوں نے گزشتہ روز فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ کی ادائیگی شرف کی بات ہے، ماہ مقدس میں مقدس سفر کرنا میرے لیے خوشی کی بات ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمرہ ادائیگی کے دوران میں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!