پرگیا جیسوال کی جنسی استحصال سے متعلق لب کشائی

پرگیا جیسوال کی جنسی استحصال سے متعلق لب کشائی

جیسوال نے ہندی فلموں میں اپنے ڈیبیو اور ہیما کمیٹی رپورٹ سے متعلق بات کی۔
پرگیا جیسوال کی جنسی استحصال سے متعلق لب کشائی

Webdesk

|

12 Sep 2024

ممبئی : حال ہی میں ہندی فلموں میں ڈیبیو کرنے والی جنوبی بھارتی اداکارہ پرگیا جیسوال نے ملیالم فلم انڈسٹری میں خواتین کے جنسی استحصال پر ہیما کمیٹی رپورٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے کبھی جنسی ہراسانی کا سامنا نہیں کیا۔

 اپنے تازہ انٹرویو کے دوران پرگیا جیسوال نے ہندی فلموں میں اپنے ڈیبیو اور ہیما کمیٹی رپورٹ سے متعلق بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ متعدد اسٹارز پر مبنی فلم سے ہندی فلموں میں شروعات کریں گی کیونکہ اب ایسی فلمیں نہیں بنا کرتیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب فلم ڈائریکٹر مدثر عزیز نے ان سے رابطہ کیا، جس میں پہلے ہی سات اداکار مرکزی کرداروں میں کام کر رہے تھے، تو مجھے اس پر یقین نہیں آیا۔

 ہیما کمیٹی رپورٹ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ویسے تو کبھی ملیالم فلم انڈسٹری میں کام نہیں کیا لیکن جنوبی بھارت کی دیگر انڈسٹریز میں پیشہ ورانہ لوگوں کے ساتھ کام کیا، جو اپنے کام کو جانتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی بھی جنسی ہراسانی جیسے معاملات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی خود کو غیرمحفوظ محسوس نہیں کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!