اکشے کمار کی سرجری، اداکاری سے متعلق اہم فیصلہ بھی کرلیا

اکشے کمار کی سرجری، اداکاری سے متعلق اہم فیصلہ بھی کرلیا

اکشے کمار اب کچھ دن کام سے بریک لیں گے اور صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کریں گے۔
اکشے کمار کی سرجری، اداکاری سے متعلق اہم فیصلہ بھی کرلیا

Webdesk

|

7 May 2026

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار اداکار اکشے کمار نے بینائی کو بہتر کرنے کیلئے آنکھ کی سرجری کروا لی، جس کے بعد وہ اب کام سے مختصر بریک لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار پریا درشن کی فلم بھوت بنگلہ کی کامیابی کے بعد اکشے کمار ان دنوں ہدایتکار انیس بزمی کے نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

تاہم رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی بدھ کو  ممبئی میں آنکھ کی معمولی سرجری ہوئی ہے۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  یہ ایک معمولی سرجری تھی جو 6 مئی کی صبح کی گئی۔ جو کہ بینائی کی بہتری کے لیے تھی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکشے کمار اب کچھ دن کام  سے بریک لیں گے اور صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کریں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!