کپل شرما کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

کپل شرما کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

مشہور انڈین کامیڈین اور اداکار کپل شرما ان دنوں دو وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہیں۔
کپل شرما کی جائیداد کی تفصیلات سامنے آگئیں

Webdesk

|

15 Dec 2025

ممبئی : مشہور انڈین کامیڈین اور اداکار کپل شرما ان دنوں دو وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہیں۔

ایک جانب ان کی فلم کس کس کو پیار کروں ٹو 12 دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ممبئی میں دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن فور کی ایک قسط میں خصوصی شرکت کی ہے جو خاصی مقبول ہو رہی ہے۔

شو کی مقبولیت میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب نوجوت سنگھ سدھو نے بیک اسٹیج تصاویر شیئر کیں جن میں پریانکا چوپڑا کو کپل شرما، ارچنا پورن سنگھ اور سنیل گروور کے ساتھ دیکھا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کپل شرما محض ایک کامیڈین ہی نہیں بلکہ بھارت کے کامیاب ترین انٹرٹینرز میں شمار ہوتے ہیں۔پنجاب سے تعلق رکھنے والے کپل شرما نے سخت حالات میں جدوجہد کے بعد کامیابی حاصل کی اور آج ان کی مجموعی دولت تقریبا 300 کروڑ انڈین روپے بتائی جاتی ہے۔

والد کے انتقال کے بعد کپل شرما نے کم عمری میں ذمہ داریاں سنبھالیں اور پی سی او اور ٹیکسٹائل مل میں معمولی نوکریاں کیں۔ان کی زندگی کا رخ اس وقت بدلا جب انہوں نے دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج جیتا، جس کے بعد کامیڈی سرکس اور کامیڈی نائٹس ود کپل نے انہیں گھر گھر مشہور کر دیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!