جسمانی تعلق سے انکار پر 28 فلموں سے نکالا گیا

جسمانی تعلق سے انکار پر 28 فلموں سے نکالا گیا

بھارت میں ملیالم فلم نگری میں اداکاراؤں کے جنسی استحصال سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔
جسمانی تعلق سے انکار پر 28 فلموں سے نکالا گیا

Webdesk

|

5 Sep 2024

ممبئی : بھارت کی ملیالم فلموں کی اداکارہ چارمیلا نے الزام لگایا ہے کہ جسمانی تعلق بنانے سے انکار پر 28 فلموں سے ہاتھ دھونا پڑا۔

بھارت میں ملیالم فلم نگری میں اداکاراؤں کے جنسی استحصال سے متعلق ہیما کمیٹی کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد بھارت میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

اس رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد ملیالم انڈسٹری کی اداکاراؤں نے ساتھی اداکاروں اور فلمسازوں پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے۔اب ایک اور اداکارہ چارمیلا نے بھی چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھاکہ 27 سال قبل ہراساں کیا گیا اور دست درازی کی کوشش بھی کی گئی، ملیالم فلم نگری میں میرے کام کا تجربہ بہت ہی تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے بتایاکہ 1997 میں ریلیز ہونے والی فلم 'ارجنن پیلیم آنشو مکلم' کی تامل ناڈو میں شوٹنگ جاری تھی اور 3 دن کی شوٹ ختم ہونے کے بعد پروڈکشن منیجر نے کہا کہ جانے سے پہلے پروڈیوسر سے مل لوں، میں اپنے اسسٹنٹ کو لیکر جانا چاہ رہی تھی لیکن مجھے منع کردیا کہ اکیلی جاؤ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اپنے دونوں اسسٹنٹ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئی تو پروڈیوسر کے کمرے میں 7 سے 8 لوگ شراب کے نشے میں دھت تھے جن میں سے ایک نے میری اسسٹنٹ پر حملہ کیا اور اس کی ساڑھی اتارنے کی کوشش کی جس پر میرے مرد معاون نے روکا تو اس کو بری طرح مارا پیٹا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ اس دوران ایک نے میرا ہاتھ پکڑا تو میں نے اس کو کاٹا اور ہوٹل کے باہر بھاگ کر جان بچائی اور لوگوں سے مدد مانگی، اس وقت وہاں سے رکشہ والوں کا گروپ گزر رہا تھا جس نے میری مدد کی اور والد کو فون کیا پھر پولیس بھی پہنچی۔

چارمیلا نے دعویٰ کیا کہ مجھے 28 فلموں سے نکالا گیا کیونکہ میں نے 'ایڈجسٹ' کرنے سے انکار کردیا تھا یعنی کوڈ ورڈز میں فلم میں کام کے بدلے 'جسمانی تعلق' بنانے سے انکار کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!