جان ابراہم کے ہم شکل نے مداحوں کو حیران کردیا

جان ابراہم کے ہم شکل نے مداحوں کو حیران کردیا

الیاس کرسٹوفرڈیس نامی یہ غیر ملکی اداکار انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
جان ابراہم کے ہم شکل نے مداحوں کو حیران کردیا

Webdesk

|

20 Sep 2024

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم کے ہم شکل نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانی میں مبتلا کردیا۔

الیاس کرسٹوفرڈیس نامی یہ غیر ملکی اداکار انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

خاص بات یہ ہے کہ ان کی شکل اور اسٹائل جان ابراہم سے بیحد ملتے جلتے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں 'عربی جان ابراہم' کا لقب دیا جا رہا ہے۔

الیاس نے حال ہی میں جان ابراہم کی 2015 کی فلم ویلکم بیک کے ایک گانے پر لپ سنک کیا اور اپنے بھارتی مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا تھا کہ "یہ میرے بھارتی دوستوں کیلیے ہے۔" مداحوں نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ "یہ بالکل جان ابراہم لگ رہے ہیں" اور کچھ نے انہیں "روسی جان ابراہم" بھی کہا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!