ہالی ووڈ اداکار راب رائنر اور اہلیہ کے قتل کیس میں بیٹا گرفتار

ہالی ووڈ اداکار راب رائنر اور اہلیہ کے قتل کیس میں بیٹا گرفتار

32 سالہ نک رائنر کو رات گئے حراست میں لیا گیا
ہالی ووڈ اداکار راب رائنر اور اہلیہ کے قتل کیس میں بیٹا گرفتار

Webdesk

|

16 Dec 2025

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلم ساز راب رائنر کے خاندان سے جڑا ایک ہولناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ان کے بیٹے کو والدین کے قتل کے شبہ میں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق 32 سالہ نک رائنر کو رات گئے حراست میں لیا گیا اور انہیں قتل کے الزام میں کانٹی جیل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ تاحال ضمانت کے بغیر زیرِ حراست ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمے سے متعلق شواہد ڈسٹرکٹ اٹارنی کے سامنے پیش کیے جائیں گے، جس کے بعد باضابطہ فردِ جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا، راب رائنر اور ان کی اہلیہ مشیل رائنر کو لاس اینجلس کے پوش علاقے برینٹ ووڈ میں واقع ان کے گھر سے مردہ حالت میں پایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ دونوں کو قتل کیا گیا اور اس واقعے میں ان کا بیٹا نک رائنر ملوث ہے، مقتول جوڑے کی بیٹی سب سے پہلے گھر پہنچی اور والدین کی لاشیں دیکھیں، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

واضح رہے کہ نک رائنر ماضی میں منشیات کے استعمال اور ذہنی دبائو جیسے مسائل کا شکار رہے ہیں اور انہوں نے خود مختلف مواقع پر نشے کی لت اور بے گھری کے ادوار کے بارے میں کھل کر بات کی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!