غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، بھارتی اداکارہ آگ بگولہ

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، بھارتی اداکارہ آگ بگولہ

ہزاروں افراد بھوک، بیماری اور طبی امداد کی عدم دستیابی کے ساتھ مستقل بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے انھیں دنیا سے کاٹ دیا ہے۔
غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، بھارتی اداکارہ آگ بگولہ

Webdesk

|

28 Oct 2024

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کالکی کوچلن نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل عام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کالکی کوچلن نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں افراد بھوک، بیماری اور طبی امداد کی عدم دستیابی کے ساتھ مستقل بمباری کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے انھیں دنیا سے کاٹ دیا ہے۔

اداکارہ نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو جنگ بند کرنے اور معصوم شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

کالکی نے اسرائیلی حکومت کی پالیسی کو "نسلی صفایا" قرار دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ اقدامات صرف فلسطینی اور اسرائیلی دونوں نسلوں کے لیے مستقبل کی بربادی کا پیغام دے رہے ہیں۔

اداکارہ کا لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  وہ اس ظلم کے بارے میں آگاہی پھیلائیں اور مزید تحقیق کر کے ان تنظیموں کی مدد کریں جو اس خطے میں انسانی حقوق کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ان کا پیغام یہ تھا کہ لوگ اپنی انسانیت کو سوشل میڈیا سے باہر تلاش کریں اور حقیقی دنیا میں انسانی ہمدردی کو فروغ دیں۔

اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سوشل میڈیا پر موجود جذباتی سیاسی بحثوں سے تنگ آ چکی ہیں اور حقیقت میں دنیا میں تبدیلی چاہتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!