6 hours ago
گووندا کی گرل فرینڈ کیساتھ پوجا ، اہلیہ کا ردِعمل سامنے آگیا
Webdesk
|
24 Sep 2026
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار گووندا ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کے باعث خبروں میں آگئے ہیں۔
اداکار گووندا کو ممبئی میں پوجا کے دوران ساتھی اداکارہ کومل رانی سوارنکر کے ساتھ دیکھا گیا ، بھارتی میڈیا کے مطابق گووندا اور کومل رانی نے پوجا میں ایک ساتھ شرکت کی۔
اس کے بعد فوٹوگرافرز کے سامنے ساتھ پوز دیتے بھی نظر آئے ، اسی روز گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا بھی الگ سے پوجا میں پہنچی تھیں۔
دوسری جانب سنیتا آہوجا نے اگلے روز میڈیا سے گفتگو میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جانور انسانوں سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں کیونکہ وہ دھوکہ نہیں دیتے۔
گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجاکے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین حالیہ معاملے سے جوڑ رہے ہیں، گووندا اور کومل کے تعلقات سے متعلق افواہیں گزشتہ کئی ماہ سے گردش کر رہی ہیں۔
تاہم دونوں نے ان کی باضابطہ تصدیق نہیں کی، دونوں آنے والی فلم روپا میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
Comments
0 comment