'دنیا چیونگم کی طرح چباپر پھینک دے گی'

'دنیا چیونگم کی طرح چباپر پھینک دے گی'

ژالے سرحدی کا شمار اْن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سماجی مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتی ہیں
'دنیا چیونگم کی طرح چباپر پھینک دے گی'

Webdesk

|

8 Sep 2024

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کی آسان انداز میں دنیا کا سچ بتانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ژالے سرحدی کا شمار اْن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو سماجی مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کرتی ہیں اور ٹیلنٹ کیلیے جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں سوشل میڈیا پر وائرل بھارتی مذہبی گرو المعروف 'گرو جی' کی ممیکری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ژالے سرحدی اپنے ساتھ بیٹھی لڑکی سے پوچھتی ہیں کہ 'چیونگم کھانے کے بعد کیا کرتی ہو؟' اس پر لڑکی جواب دیتی ہے کہ میں چبا کر پھینک دیتی ہوں۔

اس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ 'ایسے ہی یہ دنیا کے لوگ تمہیں بھی چبا کر پھینک دیں گے اگر ایسے چکر میں پڑ جاؤ گی تو۔

انہوں نے ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا 'آسان انداز میں دنیا کا سچ۔اداکارہ سوشل میڈیا اور بالخصوص انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اس طرح کی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کر کے اپنے مداحوں کو محظوظ کرتی ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ 'ایک ضرور اعلان سنیں۔ اگر آپ سی سی ٹی وی کیمرہ کی تلاش میں ہیں اور آپ کو نہیں مل رہا تو ہمارے رشتے دار لے جائیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!