اداکارہ ریشم نے شادی کو پاگل پن اور سکون برباد کرنے کیوجہ قرار دے دیا

اداکارہ ریشم نے شادی کو پاگل پن اور سکون برباد کرنے کیوجہ قرار دے دیا

میں شادی کر کے سکون برباد اور پاگل نہیں ہونا چاہتی، اداکارہ ریشم
اداکارہ ریشم نے شادی کو پاگل پن اور سکون برباد کرنے کیوجہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

16 Dec 2023

معروف پاکستانی اداکارہ ریشم نے شادی کو سکون برباد کرنے اور پاگل پن کی وجہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں ایک نجی شو میں اداکارہ احمد علی اکبر اور آمنہ الیاس کے ہمراہ شو میں آئیں۔ جس کے دوران میزبان نے تینوں سے شادی سے متعلق سوال کیا۔

سوال کے جواب میں ریشم نے کہا کہ ’میرے لیے شادی سے زیادہ ضروری ذہنی صحت اور سکون ہے، میں شادی کر کے سکون برباد اور پاگل نہیں ہونا چاہتی‘۔

ریشم نے کہا کہ ’’میں نے اپنے اردگرد اپنی سہیلیوں میں دیکھا ہے جتنی تیزی سے شادیاں ہورہی ہیں وہ اتنی ہی جلدی ٹوٹ بھی رہی ہیں، آج کل کی شادیاں ذہنی سکون چھین رہی ہیں‘‘۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جب کسی کی شادی کو ٹوٹتا ہوا دیکھتی ہوں تو بہت زیادہ گھبراتی ہوں۔


Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!