ڈائریکٹر نے آڈیشن کیلیے مختصر لباس اور رات 3 بجے بلایا تھا، اداکارہ حرا خان

ڈائریکٹر نے آڈیشن کیلیے مختصر لباس اور رات 3 بجے بلایا تھا، اداکارہ حرا خان

اداکارہ نے یہ انکشاف حالیہ پوڈ کاسٹ میں کیا ہے
ڈائریکٹر نے آڈیشن کیلیے مختصر لباس اور رات 3 بجے بلایا تھا، اداکارہ حرا خان

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2024

پاکستانی اداکارہ حرا خان نے آڈیشن میں ڈائریکٹر کی جانب سے نازیبا لباس کے مطالبے کا انکشاف کیا ہے۔

حرا خان نے حال ہی میں سوشل ممیڈیا پر دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ آڈیشن کے لیے کاسٹنگ ڈائریکٹر نے مطالبات کیے گئے۔ ڈرامے کے سیٹ پر مجھے میری ساتھی اداکارہ نے ایک ڈائریکٹر کے بارے میں بتایا کہ اس ڈائریکٹر کو اپنے نئے ڈرامے کے لیے کاسٹ کی ضرورت ہے، یہ کافی مشہور کاسٹنگ ڈائریکٹر ہیں تو تُم ان کے ڈرامے کے لیے آڈیشن دو۔

’ساتھی اداکارہ سے ڈائریکٹر کا نمبر لیا تاکہ میں اُنہیں اپنا کام دِکھا سکوں کیونکہ کام دیکھ کر ہی اداکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے، جب میں نے ڈائریکٹر سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے مجھ سے میرا کام نہیں مانگا بلکہ سیدھا آڈیشن کے لیے بُلایا جس پر انہوں نے رات 11 کا وقت مقرر کیا اور مطالبہ کیا کہ مختصر کپڑے پہن کر آنا۔

حرا کے مطابق وہ ڈائریکٹر کا یہ مطالبہ سُن کر حیران رہ گئیں تھیں کیونکہ انہوں نے کبھی اس طرح کا لباس نہیں پہنا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے کہا کہ میں نے انہیں کہا کہ اتنی رات کو آڈیشن دیکھنے کیلیے نہیں جاتی تو کہا گیا کہ پرائیوٹ آڈیشن صرف پرڈیوسرز لیں گے اور اس کے علاوہ کسی کو اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پر میں نے اڈیشن کیلیے صاف انکار کیا اور پھر فون بند کیا اور پھر انڈسٹری کے دوسرے ڈائریکٹر کو سارا قصہ سُنایا جس پر اُنہوں نے مجھے کہا کہ یہ سب دھوکا اور فراڈ ہوتا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!