بھارت سے یاترا پر پاکستان آئی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی

بھارت سے یاترا پر پاکستان آئی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی

سربیجیت کور نے اپنا اسلامی نام نور رکھا ہے
بھارت سے یاترا پر پاکستان آئی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے شادی کرلی

ویب ڈیسک

|

16 Nov 2025

پاکستان میں مذہبی یاترا پر آئی ایک بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کرکے شیخوپورہ کے رہائشی سے شادی کرلی، حکام نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور 4 نومبر کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کے ایک گروہ کے ساتھ پاکستان پہنچی تھیں۔ دورانِ قیام انہوں نے اسلام قبول کیا اور اپنا نیا نام نور رکھا۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق نور نے 5 نومبر کو شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کے رہائشی ناصر حسین سے نکاح کیا، جبکہ نکاح نامے میں 10 ہزار روپے مہر مقرر کیا گیا جو ادا بھی کردیا گیا ہے۔

سربجیت کور کو 13 نومبر کو دیگر یاتریوں کے ساتھ بھارت واپس جانا تھا مگر وہ واپسی کے قافلے میں شامل نہیں ہوئیں۔ اسی روز ان کا ویزا بھی ختم ہوگیا۔ ابتدائی طور پر حکام نے انہیں لاپتا قرار دیا اور تلاش کا آغاز کیا، تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ وہ اسلام قبول کرچکی ہیں اور مقامی شہری سے شادی بھی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان حالیہ برسوں میں سکھ یاتریوں کے لیے بہتر انتظامات کر رہا ہے، جس میں ننکانہ صاحب اور کرتارپور صاحب کے دوروں میں سہولتوں کا اضافہ بھی شامل ہے۔ سکھ یاتری اپنی زیارتوں کے دوران ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے آئے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!