سرحدوں پر خطرات ہیں مگر پولیو مہم کو نہیں روکیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

سرحدوں پر خطرات ہیں مگر پولیو مہم کو نہیں روکیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

بدقسمتی سے کچھ لوگ ہر چیز کو منفی بناتے ہیں
سرحدوں پر خطرات ہیں مگر پولیو مہم کو نہیں روکیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

Webdesk

|

13 Oct 2025

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ افغان بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر انہیں ملک بدر کریں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگ ہر چیز کو منفی بناتے ہیں، اگر پولیو ویکسین میں کوئی مسئلہ ہوتا تو شہید محترمہ آصفہ بھٹو کو ویکسین نہ پلاتیں،علمائے کرام اور ساری سماجی شخصیات سے درخواست ہیانسداد پولیو مہم میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کے لیے چیف منسٹر ہائوس میں سیل قائم کیا ہے، سیل میں تمام تر ڈیٹا ریکارڈ کیا جائے گا اور پھر ان والدین سے رابطہ کیا جائے گا، کوشش ہوگی والدین کو آگاہی دی جائے اور پولیو کے قطروں کی اہمیت سمجھائی جائے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ پولیو وائرس صرف دو ممالک میں رہ گیا ہے، ہمارے لیے شرم کی بات ہے کہ ہم پولیو وائرس کو آج تک شکست نہیں دے سکے، افسوس کے ساتھ رواں سال صوبے میں پولیو کے 9 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ انسداد پولیو کی ہفتہ وار مہم سہراب گوٹھ میں بھی بھرپور جاری رہے گی، افغانی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر انہیں ملک بدر کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان نے بارڈر پر حملہ کیا، اس کو جواب مل گیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ ہیں، ہماری سرحدوں پر خطرات ہیں مگر پولیو مہم کو نہیں روکیں گے، یہ بھی ایک جنگ ہے جو ہم لڑرہے ہیں، ہمیں ان بچوں کو اس بیماری سے بچانا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!