خیبرپختونخوا میں پہلے ٹیسٹ ٹیوب بچے کی پیدائش

ویب ڈیسک
|
22 Oct 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جدید طبی ٹیکنالوجی کے تحت پہلا ٹیسٹ ٹیوب بے بی (IVF) کی پیدائش ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کامیابی عابدہ انفیرٹیلٹی آئی سی ایس آئی اینڈ میٹرنٹی ہوم سروسز (AIIMS) اور رحمانیہ اسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے اشتراک سے ممکن ہوئی۔
ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی پیدائش کے بعد بانجھ پن کے شکار جوڑوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن بن گیا ہے۔
ڈاکٹر عینیلا رحمان اور ڈاکٹر صبیحہ رحمان اس کی قیادت کررہے تھے جنہوں نے جدید تولیدی (reproductive) ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے یہ سنگِ میل عبور کیا۔
ڈاکٹر عینیلا رحمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے نتائج قومی معیار کے عین مطابق اور تسلی بخش رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "یہ کامیابی اُن تمام جوڑوں کے لیے امید، خوشی اور نئی زندگی کی علامت ہے جو برسوں سے اولاد کی نعمت کے منتظر ہیں۔"
میڈیکل ٹیم نے صحت مند بچی کی پیدائش پر والدین کو مبارکباد دی اور نومولود کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
0 comment