کیا نوٹوں پر درج حلال رزق سے متعلق جملہ ہٹا دیا گیا ہے؟ حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک
|
12 Sep 2025
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے جاری کردہ کرنسی نوٹوں سے جملہ "حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے" ہٹا دیا ہے۔
فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور ایکس سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر دعویٰ کیا گیا کہ نوٹوں سے اس عبارت کے ہٹنے سے حلال اور حرام آمدن کے فرق کو دھندلا دیا گیا ہے۔
حقیقت کیا ہے؟
تاہم حقائق اس کے برعکس ہیں۔ آزاد ذرائع سے تصدیق اور اسٹیٹ بینک کی باضابطہ وضاحت کے مطابق یہ جملہ آج بھی تمام کرنسی نوٹوں (10 روپے سے 5000 روپے تک) پر موجود ہے۔ یہ عبارت نوٹوں کے پچھلے حصے پر ڈیزائن اور سیکیورٹی فیچرز کا حصہ ہے۔
ایک نجی نیوز چینل کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے کہا کہ ہر نوٹ کی تفصیل اسٹیٹ بینک کی سرکاری ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں یہ جملہ واضح طور پر درج ہے۔
نتیجہ
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی بے بنیاد افواہیں پھیلانے سے عوام میں غلط فہمیاں جنم لیتی ہیں اور قومی اداروں پر غیر ضروری شکوک پیدا ہوتے ہیں۔ اسی لیے ضروری ہے کہ کسی بھی خبر کو آگے بڑھانے سے پہلے اس کی تصدیق کی جائے۔
پرانے نوٹوں پر عبارت لکھی ہوتی تھی "حصول رزق حلال عین عبادت ہے"۔نئے نوٹوں سے یہ ہٹا دی گئی، حلال حرام کا فرق ہی ختم کر دیا گیا۔
— Bushra Mughal ik (@bushra_ik) August 17, 2025
اور ہمیں پتہ ہی نہیں چلا۔ pic.twitter.com/pjPovkgiFp
Comments
0 comment