صنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان تنازع کیسے ختم ہوا؟

صنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان تنازع کیسے ختم ہوا؟

صنم ماروی نے پانچ کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجا تھا
صنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان تنازع کیسے ختم ہوا؟

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2025

کراچی: گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان تنازع ختم اور دونوں میں صلح ہوگئی ہے۔

مشہور گلوکارہ صنم ماروی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ کے درمیان جاری تنازع اب ختم ہو گیا ہے۔ دونوں نے غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے آپس میں صلح کر لی ہے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب صنم ماروی نے احمد شاہ کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ سکھر میں ایک پروگرام کے دوران ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور دھمکیاں دی گئیں۔

اس کے جواب میں، احمد شاہ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے نہ توہین کی اور نہ ہی کسی قسم کی دھمکی دی۔

تنازع ختم کیسے ہوا؟

صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ اور لکھاری نور الہدیٰ شاہ کی کوششوں سے دونوں شخصیات کے درمیان تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔

وزیر ثقافت کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں احمد شاہ نے صنم ماروی کو اپنی چھوٹی بہن اور بیٹی قرار دیا اور کہا کہ یہ تنازعہ صرف ایک غلط فہمی کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔

احمد شاہ نے اپنے اسٹاف کے نامناسب رویے پر گلوکارہ کو پہنچی تکلیف کا اعتراف کیا اور اس پر افسوس کا اظہار کیا۔ اب دونوں کے درمیان تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور تعلقات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔

 

 

 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!