سنجے دت نے مرنے سے پہلے مداح کی دی گئی 65 لاکھ کی جائیداد ورثا کو واپس کردی

سنجے دت نے مرنے سے پہلے مداح کی دی گئی 65 لاکھ کی جائیداد ورثا کو واپس کردی

قانونی طور پر ملنے والی یہ پوری جائیداد بعد ازاں اس خاتون کے خاندان کو واپس کر دی تھی، سنجے دت
سنجے دت نے مرنے سے پہلے مداح کی دی گئی 65 لاکھ کی جائیداد ورثا کو واپس کردی

ویب ڈیسک

|

3 Aug 2025

ممبئی: بالی وڈ اداکار سنجے دت نے پہلی بار اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 2018 میں ان کی ایک خاتون مداح نے اپنی تقریباً 72 کروڑ بھارتی روپے کی تمام جائیداد ان کے نام کر دی تھی۔

سات سال قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والی ایک 62 سالہ خاتون، جو ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا تھیں، انہوں نے اپنی وفات سے قبل یہ فیصلہ کیا اور جائیداد سنجے دت کے نام کردی تھی۔

"ہندوستان ٹائمز" کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سنجے دت نے بتایا کہ یہ بات بالکل درست ہے کہ خاتون نے اپنی تمام قیمتی پراپرٹی اور دیگر ملکیت ان کے نام کی تھی۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے قانونی طور پر ملنے والی یہ پوری جائیداد بعد ازاں اس خاتون کے خاندان کو واپس کر دی۔

اداکار نے کہا کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئے تھے کہ کوئی ان کا اس قدر مداح ہو سکتا ہے کہ اپنی پوری زندگی کی کمائی ان کے نام کر دے۔ جب اس خبر کا انکشاف 2018 میں ہوا تھا، تو اس وقت سنجے دت کو بہت سراہا گیا تھا۔

خاتون کے خاندان کو بھی ان کی وفات کے بعد ہی ان کی اس خواہش کا علم ہوا تھا۔ اس کے باوجود سنجے دت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یہ جائیداد ورثاء کو لوٹا دی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!