ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند دیا، ماں سمیت 3 بچے جاں بحق

ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند دیا، ماں سمیت 3 بچے جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 4 سالہ رحیم، 6 سالہ اکرم، 7 سالہ شیراز اور ان کی والدہ امیراں خاتون کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو روند دیا، ماں سمیت 3 بچے جاں بحق

Webdesk

|

7 Nov 2025

خیرپور: تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل ڈالا ، جس کے نتیجے میں ماں اور تین بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، جس میں ماں اور تین بچے جاں شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ فیض گنج کے علاقے کوٹ لالو کے مقام پر پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 4 سالہ رحیم، 6 سالہ اکرم، 7 سالہ شیراز اور ان کی والدہ امیراں خاتون کے ناموں سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد لاشوں اور زخمی شخص کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!