سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

اداکار لداخ میں چین مخالف فلم کی ریکارڈنگ کے دوران معمولی زخمی ہوئے، ممبئی واپس
سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2025

بالی ووڈ کے مقبول اداکار سلمان خان نئی فلم "بیٹل آف گالوان" کی شوٹنگ کے دوران صحت کے مسائل سے دوچار ہوگئے اور آرام کے لیے ممبئی روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان تقریباً ڈیڑھ ماہ سے لداخ میں فلم کا پہلا شیڈول مکمل کر رہے تھے، جہاں برف پوش پہاڑوں، منفی درجہ حرارت اور کم آکسیجن والے ماحول میں شوٹنگ جاری تھی۔ مشکل حالات کے باعث اداکار کو شدید تھکن اور کمزوری محسوس ہوئی، جبکہ وہ معمولی چوٹ کا بھی شکار ہوئے۔

59 سالہ اسٹار نے ڈاکٹروں کے مشورے پر فیصلہ کیا کہ اگلے مرحلے سے قبل مختصر وقفہ ضروری ہے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو کر دوبارہ سیٹ پر لوٹ آئیں گے۔

فلم کے دوسرے شیڈول میں ایکشن سے بھرپور اور جذباتی مناظر شامل ہوں گے جو کہانی کے اہم موڑ کی عکاسی کریں گے۔ یہ فلم 2020 کے گالوان ویلی تنازع پر مبنی ہے اور اس کی ہدایتکاری اپوروا لکھیا کر رہے ہیں۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم پروڈکشن ٹیم جلد اس بارے میں مداحوں کو آگاہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!