صبا قمر نے صحافی کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

صبا قمر نے صحافی کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اداکارہ کے مطابق صحافی نے ان پر الزام عائد کیا تھا
صبا قمر نے صحافی کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ویب ڈیسک

|

4 Nov 2025

معروف اداکارہ صبا قمر نے صحافی نعیم حنیف کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

صحافی نعیم حنیف نے اداکارہ لاہور میں واقع اُن کے گھر کے بارے میں جھوٹے الزامات عائد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک سلسلہ وار پوسٹس کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے اپنے خلاف پھیلائی جانے والی جھوٹی اور توہین آمیز باتوں پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اداکارہ نے اپنے وکیل کی جانب سے بھیجا گیا قانونی نوٹس بھی شیئر کیا، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کارروائی اُن الزامات کے خلاف کی گئی ہے جو نعیم حنیف نے صبا قمر کی ذاتی زندگی اور والٹن میں واقع اُن کے گھر سے متعلق کیے تھے۔

صبا قمر کی قانونی ٹیم کے مطابق، مذکورہ صحافی کے بیانات کا مقصد اداکارہ کی شخصیت کو بدنام کرنا اور عوام کو گمراہ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ نعیم حنیف نے الزام لگایا تھا کہ صبا قمر کو لاہور میں ایک گھر کسی مرد کی جانب سے تحفے میں دیا گیا ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے صبا قمر نے 3 نومبر کو سخت مؤقف اپنایا اور کہا: “یہ دعویٰ سراسر جھوٹ ہے، عدالت میں ملاقات ہوگی۔”

اداکارہ نے اپنے مداحوں اور ساتھی فنکاروں سے اپیل کی کہ بدنامی اور جھوٹ کے خلاف آواز اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ توجہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹ پھیلائے۔ خاموش نہ رہیں، ایسے رویے کو بے نقاب کریں اور لوگوں کو جوابدہ بنائیں۔

صبا قمر نے اپنی پوسٹ کا اختتام ایک پرعزم پیغام کے ساتھ کیا کہ سچائی اور عزت کے لیے ڈٹ جائیں، تبدیلی تب ہی آئے گی جب ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!