سب امن کیلیے دعا کریں، پاکستانی نوجوان ریپر کا اسلام آباد اور دہلی دھماکوں پر افسوس

سب امن کیلیے دعا کریں، پاکستانی نوجوان ریپر کا اسلام آباد اور دہلی دھماکوں پر افسوس

طلحہ انجم کی پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان
سب امن کیلیے دعا کریں، پاکستانی نوجوان ریپر کا اسلام آباد اور دہلی دھماکوں پر افسوس

ویب ڈیسک

|

12 Nov 2025

اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد معروف ریپر طلحہ انجم نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی فورسز کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد کے سیکٹر G-11 میں ضلعی کچہری کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق حملہ آور کا سر جائے وقوعہ سے برآمد ہوا۔

طلحہ انجم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اسلام آباد دھماکے میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، ٹی ٹی پی نے ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ میں پاکستان کی فورسز کے ساتھ کھڑا ہوں جو دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ایسے عناصر کی اصلاح ممکن نہیں، انہیں ختم کرنا ہی واحد حل ہے۔"

طلحہ انجم نے ایک اور پوسٹ میں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے بم دھماکے پر بھی دکھ کا اظہار کیا۔ دہلی کے تاریخی لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں 13 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے تھے۔

گلوکار نے لکھا کہ دہلی میں ہونے والے دھماکے کی خبر سن کر افسوس ہوا، جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے دعاگو ہوں کہ وہ یہ صدمہ برداشت کر سکیں۔

طلحہ انجم نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار ہے اور ہزاروں بے گناہ جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 20 سالوں میں پاکستان نے بم دھماکوں کے باعث ہزاروں جانیں گنوائی ہیں، یہ سب ناقابلِ یقین حد تک خوفناک ہے۔ امن کے لیے دعا کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!