معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین کی پراسرار موت، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین کی پراسرار موت، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

ہوٹل کے عملے نے جب نواس کو کمرے سے باہر نہ آتے دیکھا تو دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے اور انہیں بے ہوش پایا تھا
معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین کی پراسرار موت، ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

ویب ڈیسک

|

4 Aug 2025

بھارت کی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین کی پُراسرار موت ہوئی اور وہ ہوٹل کے کمرے سے مردہ حالت میں ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور کامیڈین کلابھاون نواس کی اچانک موت نے فن اور شوبز کی دنیا کو سوگوار کر دیا۔ وہ کیرالا کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔ نواس اپنی نئی فلم "پرکمبنم" کی شوٹنگ کے لیے وہاں مقیم تھے۔

کلابھاون نواس، جو 1995 میں فلم چیتنیام سے اپنی اداکاری کا سفر شروع کرنے کے بعد میٹٹی پیٹی ماچان، جونیئر منڈریک، اور اما امّائی اما جیسی مشہور فلموں کا حصہ بنے، اپنے اسٹیج پر مزاحیہ انداز کی وجہ سے بہت مقبول تھے۔

ان کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلتے ہی شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ کئی فنکاروں نے انہیں "اسٹیج کا ہنستا مسکراتا چراغ" قرار دیا، جو اچانک بجھ گیا۔

ہوٹل کے عملے نے جب نواس کو کمرے سے باہر نہ آتے دیکھا تو دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے اور انہیں بے ہوش پایا۔ انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مقامی پولیس کے مطابق، ان کی موت کی وجہ ممکنہ طور پر دل کا دورہ ہو سکتی ہے، البتہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔ پولیس نے ابھی تک کسی بھی مشتبہ عنصر کے شواہد نہیں پائے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!