6 hours ago
کینیڈا میں بھارت کے پنجابی گلوکار کو گینگ نے قتل کردیا

ویب ڈیسک
|
23 Oct 2025
کینیڈا میں سرگرم بھارتی نژاد گینگ "روہت گودارا گروپ" نے معروف پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کو قتل کر کے ذمے داری قبول کرلی ہے۔
گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے قتل کا کھلم کھلا اعتراف کیا اور مزید دھمکی آمیز بیانات بھی دیے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ویڈیو میں وکی پہلوان، مہندر سرن اور راہول رناؤ نامی تین گینگ ممبران نے خود کو اس قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر اس نے سمجھ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار ہم اسے بھی ختم کر دیں گے۔‘‘
گینگ نے اپنے پیغام میں مخالف گروہوں کی مدد کرنے والے تاجروں، بلڈرز اور دیگر افراد کو بھی واضح دھمکی دی کہ انہیں اور ان کے خاندانوں کو ’’رعایت نہیں دی جائے گی‘‘۔
ذرائع کے مطابق، گلوکار تیجی کاہلوں پر الزام تھا کہ وہ روہت گودارا گینگ کے مخالف گروہوں کو مالی معاونت، اسلحہ فراہم کرنے اور خفیہ معلومات پہنچانے میں ملوث تھے۔
کینیڈین پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور روہت گودارا گینگ کے کینیڈا و بھارت میں سرگرم نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment