3 hours ago
کسی بھارتی چینل کو اپنے گانے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، سجاد علی
دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا گانا بغیر اجازت استعمال کر رہے ہیں
Webdesk
|
1 Jul 2026
پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی نے اپنے مقبول گیت ’راوی‘ ایک بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو میں گاںے کے بعد کاپی رائٹ سے متعلق وضاحتی بیان جاری کر دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے کسی بھی بھارتی ٹی وی چینل کو اپنے گانوں کے استعمال یا ان کے کاپی رائٹ سے متعلق کوئی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے ان دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارا گانا بغیر اجازت استعمال کر رہے ہیں، انہوں نے ہم سے اجازت لی اور نہ ہی کسی قسم کی منظوری حاصل کی، اب میری قانونی ٹیم اس معاملے میں متعلقہ چینل سے رابطہ کرے گی۔
Comments
0 comment