کراچی کی تنگ گلیوں سے ملک کے سب سے بڑے اسٹیج پر پہنچنے والا نوجوان گلوکار

کراچی کی تنگ گلیوں سے ملک کے سب سے بڑے اسٹیج پر پہنچنے والا نوجوان گلوکار

وقار کا تعلق کورنگی سے ہے جس نے ٹاپ 16 میں جگہ بنالی ہے
کراچی کی تنگ گلیوں سے ملک کے سب سے بڑے اسٹیج  پر پہنچنے والا نوجوان گلوکار

ویب ڈیسک

|

9 Dec 2025

کراچی کے علاقے کورنگی سے تعلق رکھنے والے نوجوان وقار حسین نے اپنی دلکش آواز سے مقبول شو پاکستان آئیڈل میں دھوم مچا دی۔ وقار نے ہزاروں امیدواروں میں سے نمایاں ہو کر ٹاپ 16 میں جگہ حاصل کر لی ہے۔

وقار ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں کلاسیکل اور صوفی موسیقی کا خاص ذوق ہے۔ ان کے والد امداد حسین ستار بجانے میں مہارت رکھتے ہیں جبکہ بھائی اشفاق حسین صوفی موسیقی سے وابستہ ہیں۔

بچپن سے ہی باقاعدہ تربیت حاصل کرنے والے وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئیڈل میں حصہ لینا ان کی زندگی پر انتہائی مثبت اثرات ڈال رہا ہے۔ اس مقابلے نے انہیں وہ پہچان دی ہے جس کا وہ خواب دیکھتے تھے، اور ان کے حوصلے کو مزید مضبوط کیا ہے۔

وقار کا کہنا تھا کہ "محنت، یقین اور سچے دل سے کوشش کی جائے تو نوجوان اپنی منزل ضرور پا سکتے ہیں۔"

کورنگی کی گلیوں سے پاکستان آئیڈل کے اس بڑے اسٹیج تک وقار حسین کا سفر محنت، لگن اور خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے کی جستجو کی روشن مثال ہے۔

شائقین اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!