ہانیہ عامر دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل

ہانیہ عامر دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل

اس فہرست میں ہالی ووڈ کی اداکارائیں بھی شامل ہیں
ہانیہ عامر دنیا کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں شامل

ویب ڈیسک

|

16 Aug 2025

کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ انہیں 2025-2026 کے لیے دنیا کی 10 خوبصورت ترین اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں انہیں ہالی وڈ کی مشہور اداکاراؤں جیسے ایمبر ہرڈ اور ایما واٹسن سے بھی اوپر چھٹا نمبر دیا گیا ہے۔

شوبز شخصیات اور فلموں کو ریٹنگ دینے والی معروف ویب سائٹ 'انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس' (IMDb) کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں ہانیہ عامر کی یہ کامیابی ان کے مداحوں کے لیے فخر کا باعث ہے۔

اس عالمی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلوی اداکارہ مارگوٹ روبی ہیں، جبکہ امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے دوسرے اور چینی اداکارہ دلرابا دل مورت تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ کورین اداکارہ نینسی مکڈونی چوتھے، اور بالی ووڈ کی اداکارہ کریتی سینن پانچویں نمبر پر ہیں۔

ہانیہ عامر کے بعد ساتویں نمبر پر آنا ڈی آرمز، آٹھویں پر ایما واٹسن، نویں پر ایمبر ہرڈ، اور دسویں پر ترک اداکارہ ہاندے آرچل شامل ہیں۔

ہانیہ عامر کا اس فہرست میں شامل ہونا نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے، جو عالمی سطح پر پاکستانی ٹیلنٹ کی شناخت کا ثبوت ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!