ہمیں اپنے بزرگوں کوجینے کا حق دینا چاہیے' وصی شاہ

ہمیں اپنے بزرگوں کوجینے کا حق دینا چاہیے' وصی شاہ

بزرگوں کو اس طرح وقت نہیں دیا جا تا جو ان کی ضرورت ہے
ہمیں اپنے بزرگوں کوجینے کا حق دینا چاہیے' وصی شاہ

Webdesk

|

3 Nov 2025

لاہور: نامور شاعر، میزبان وصی شاہ نے کہاہے کہ ہمیں اپنے بزرگوں کوجینے کا حق دینا چاہیے ،انہیں سپورٹ کیا جائے اور بتائیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

 ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں مصروفیات کی وجہ سے بزرگوں کو اس طرح وقت نہیں دیا جا تا جو ان کی ضرورت ہے ،یہ بہت خطرناک رجحان ہے اور اگر ہم یہ رویہ ترک نہیں کریں گے تو آنے والے وقت میں ہمیں بھی اس کا بدلہ ملے گا ۔

اگر کوئی بڑی عمر کا شخص حدود میں رہ کر مذاق کرے تو صرف اس لئے تنقید نہیں کرنی چاہیے کہ وہ بزرگ ہے بلکہ اس کی تعریف کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے بڑھاپے کو انجوائے کر سکیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!