عوام پر فائرنگ ، عدالت نے لیاقت محسود کو گرفتار کرنے سے روک دیا

عوام پر فائرنگ ، عدالت نے لیاقت محسود کو گرفتار کرنے سے روک دیا

عدالت نے 6 نومبر تک گرفتار یس ےروکتے ہوئے سماعت ملتوی کردی
عوام پر فائرنگ ، عدالت نے لیاقت محسود کو گرفتار کرنے سے روک دیا

ویب ڈیسک

|

4 Nov 2025

کراچی کی مقامی عدالت نے  آل ڈمپر ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کi قبل از گرفتاری ضمانت منظور کرلی.

پولیس کے مطابق واقعہ نشترد روڈ پر کراچی سویٹس کے قریب پیش آیا، جہاں کچرا اُٹھانے والے ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے میں 23 سالہ شہری شاہ زیب شاہد جاں بحق جبکہ اُس کی اہلیہ مصباح زخمی ہوگئیں۔

ڈمپر کے ڈرائیور نیازاللہ افضل کو موقع پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد مشتعل ہجوم نے غم و غصے کے اظہار میں ڈمپر کو آگ لگا دی، پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

اسی واقعے سے متعلق پولیس نے لیاقت محسود کے خلاف ایک علیحدہ ایف آئی آر بھی درج کرلی۔ مقدمے میں مدعی عبدالقدیر نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ حادثے کے وقت موقع پر موجود تھا، جب عوام نے گاڑی کو نذرِ آتش کیا۔

مدعی کے مطابق، صبح تقریباً ساڑھے تین بجے لیاقت محسود 20 سے 25 مسلح افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچے، جن میں سے دو سے تین مسلح افراد نے فائرنگ کی اور پھر فرار ہوگئے۔ عبد القدیر کا کہنا تھا کہ ملزمان جاتے جاتے بھی فائرنگ کرتے رہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

عدالت نے لیاقت محسود کی ضمانت قبل از گرفتاری 50 ہزار روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں 6 نومبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!