گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور تشدد کا کیس، عدالت نے ثمر رانا کو بے قصور قرار دے دیا

گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور تشدد کا کیس، عدالت نے ثمر رانا کو بے قصور قرار دے دیا

جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کے خلاف مقدمے کو خارج کر دیا
گھریلو ملازمہ سے زیادتی اور تشدد کا کیس، عدالت نے ثمر رانا کو بے قصور قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2025

لاہور کی ایک مقامی عدالت نے کم عمر گھریلو ملازمہ پر تشدد اور جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں اداکارہ ثمر رانا کو مقدمے سے ڈسچارج کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ کی عدالت میں اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کیخلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں نواب ٹاؤن پولیس نے ملزمہ کو عدالت پیش آیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ زیب شہزاد چیمہ نے ثمر رانا کے خلاف مقدمے کو خارج کر دیا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے اداکارہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ثمر رانا کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ عدم ثبوت کی بنا پر عدالت نے انہیں مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

اس سے قبل، اداکارہ کو انویسٹی گیشن پولیس نواب ٹاؤن نے عدالت میں پیش کیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اداکارہ کے گھر میں کام کرنے والی 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر پانچ افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اداکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے تشدد کے ذریعے ملازمہ کو خوفزدہ کیا تھا۔

عدالت نے پولیس کو یہ بھی ہدایت دی کہ گرفتاری کے 24 گھنٹے بعد ملزمہ کو عدالت میں پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!