فروری 2025 میں 3 پاکستانی شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں

ویب ڈیسک
|
25 Jan 2025
شوبز پر نظر رکھنے والی ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فروری 2025 میں ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی تین شخصیات شادھی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔
گلیگسی لالو ووڈ کے مطابق فروری 2025 میں جن اداکاروں نے اپنے نئے سفر کا آغاز کرنا ہے اُن میں دو تو اداکار ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بند رہے ہیں جبکہ تیسری ایک اداکارہ ہیں جن کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
کچھ دیر قبل گوہر رشید اور کبریٰ خان نے ایک معنی خیز ویڈیو شیئر کر کے اس جانب توجہ مبذول کروائی کہ اُن کی شادی ہونے جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں فروری کے آخر تک ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم تقریبات کے حوالے سے ابھی کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی۔
تیسری شوبز کی شخصیت کے بارے میں ویب سائٹ نے بس اتنا لکھا کہ آج کل اُن کا ڈرامہ نشر اور بہت مقبول ہورہا ہے۔
اس رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں کہ ممکنہ طور پر مایا علی، رمشا خان اور احد رضا میر بھی شادی کرنے والی شخصیات میں شامل ہوں گے، تاہم یہ حتمی نہیں ہے۔
Comments
0 comment