عمران اشرف کا بہن کے منظر عام پر آنے پر ردعمل
عمران اشرف نے خاتون کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

Webdesk
|
22 Jan 2025
سوشل میڈیا پر شازیہ اشرف اعوان نامی خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خود کو معروف اداکار عمران اشرف المعروف بھولا کی بہن قرار دے رہی ہیں۔
عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی ایسی کوئی بہن نہیں اور نہ ہی کسی کا نام شازیہ ہے۔
وائرل ویڈیو میں اداکار عمران اشرف نے مبینہ طور پر خود کو ان کی حقیقی بہن قرار دینے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کے بیان کی تردید کی۔
انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ عمران اشرف شہرت ملنے کے بعد سے اپنے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہوگئے جبکہ انہیں بطور بھائی میرے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔
Comments
0 comment