علیزے شاہ کا اداکارہ منسا ملک کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس، ایف آئی اے جانے کا عندیہ

ویب ڈیسک
|
31 Jul 2025
اداکارہ علیزے شاہ نے مومنہ مقصود عرف منساء ملک کو ایک ارب روپے ہرجانہ کا لیگل نوٹس بھجوادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علیزے لیگل نوٹس بریسٹر علی طاہر کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔
لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مومنہ مقصود نے علیزے شاہ کیخلاف ہتک آمیز توہین آمیز رویہ اختیار کیا اور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہتک آمیز الفاظ کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔
علیزے شاہ کیخلاف غلط زبان استعمال کی گئی جوکہ ان کے وقار اور عزت پر حملہ ہے۔
مومنہ مقصود کی جانب سے علیزے شاہ کیخلاف درخواست علیزے شاہ کے مس کنڈکٹ سے متعلق پھیلا رہی ہیں۔ حتی کہ علیزے شاہ کیخلاف وہ درخواست واپس لے لی گئی ہے۔
نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ آپ علیزے شاہ کیخلاف غلط معلومات پھیلا رہی ہیں۔ اس عمل سے علیزے شاہ تضحیک کی جارہی ہے اور شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
لیگل نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ مومنہ مقصود کیخلاف ایف آئی اے سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ مومنہ مقصود ایک ہفتے میں علیزے شاہ سے معافی مانگیں۔
مومنہ مقصود کیخلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا ہتک عزت کا دعوا دائر کیا جائے گا۔
Comments
0 comment