ایران امریکا براہِ راست مذاکرات: ابھی وقت مناسب نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ایران امریکا براہِ راست مذاکرات: ابھی وقت مناسب نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

تہران اور واشنگٹن کے درمیان آمنے سامنے بات چیت کے امکانات کے بارے میں ابھی کوئی حتمی رائے قائم کرنا جلد بازی ہوگی
ایران امریکا براہِ راست مذاکرات: ابھی وقت مناسب نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Webdesk

|

6 May 2026

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ براہِ راست مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ فی الحال ایسے کسی اقدام پر غور کرنا قبل از وقت ہے۔

امریکی اخبار کو دیے گئے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان آمنے سامنے بات چیت کے امکانات کے بارے میں ابھی کوئی حتمی رائے قائم کرنا جلد بازی ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال میں اس نوعیت کے مذاکرات کے لیے حالات مکمل طور پر سازگار نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ معاہدے کے حوالے سے مختلف سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم براہِ راست ملاقاتوں کے بارے میں تاحال غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!