5 hours ago
وویک اوبرائے بھی کترینہ کیف کے دفاع میں بول پڑے
Webdesk
|
23 Sep 2026
ممبئی: بالی وڈ اداکار وویک اوبرائے بھی بچے کی پیدائش کے بعد کترینہ کیف کے بڑھتے وزن پر ہونے والی تنقید پر بول پڑے۔
ایک انٹرویو کے دوران وویک اوبرائے نے کترینہ کیف پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ تنقید نہیں کرنا چاہیے کیونکہ تنقید منفی چیز ہے، زندگی میں کرنے کیلئے بہت مثبت کام ہیں، منفی کام کے پیچھے کیوں پڑے ہوں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ماں بننے کے بعد وزن میں اضافہ ایک فطری عمل ہے اور اداکارہ جب فلموں میں واپسی کریں گی تو دوبارہ خود کو فٹ کرلیں گی۔
اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلیٹی شو بگ باس 20 کی حالیہ قسط میں سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے جسم، حلیے اور ذاتی معاملات کو مذاق کا نشانہ بنانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
سلمان خان نے سوال اٹھایا تھا کہ جو لوگ خود اپنی ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے عدم اطمینان کا شکار رہتے ہیں وہ دوسروں کے وزن اور حلیے پر تنقید کرنے کو حق کیسے سمجھتے ہیں۔
پاکستانی گلوکار علی ظفر نے بھی کترینہ کیف کے حق میں اپنے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔
Comments
0 comment