5 hours ago
سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان پر سیخ پا
Webdesk
|
13 Nov 2025
ممبئی: بالی وڈ اداکار سنی دیول والد دھرمیندر کی موت کی جھوٹی خبر چلانے کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان پر برس پڑے اور غیر اخلاقی زبان کا بھی استعمال کیا۔
بھارتی میڈیا پر شیئر ویڈیو جمعرات کی صبح کی ہے جس میں سنی دیول گھر کے باہر کھڑے میڈیا نمائندگان کو دیکھ کر بھڑک اٹھے۔اداکار نے ہاتھ جوڑ کر سوال کیا کہ آپ کے گھر میں ماں باپ ہیں، بچے ہیں ؟
وائرل ویڈیو میں سنی دیول نے غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر ہیں تو ویڈیو کیوں ڈال رہے ہو آپ لوگوں کو شرم نہیں آتی!دوسری جانب بالی وڈ کی سینئر اداکارہ اور دھرمیندر کی اہلیہ اہلیہ ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا کو دھرمیندر کی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
ہیمامالنی کا کہنا تھا کہ دھرمیندر کی صحت میں بہتری آرہی ہے، دھرم جی کی صحت ہمارے لیے بہت تشویشناک ہے، ان کے بچے سو نہیں پاتے لیکن پرسکون ہیں کہ انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
ہیمامالنی کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے آسان وقت نہیں لیکن میں کمزور نہیں پڑسکتی کیوں کہ مجھ پر بہت سی ذمہ داریاں ہیں ہاں، خوشی ہے کہ وہ گھر واپس آ گئے ہیں، باقی سب اوپر والے کے ہاتھ میں ہے۔
ہیما مالنی نے گفتگو کے دوران مداحوں سے دعاں کی درخواست بھی کی۔یاد رہے کہ دوروز قبل بھارتی میڈیا کے بڑے ناموں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز اور نیوز 18 سمیت ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کی موت کی خبر چلائی تھی جسے ان کے اہلخانہ نے مسترد کرتے ہوئے میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بھارتی میڈیا کو کھری کھری سناتے ہوئے لکھا تھا کہ 'جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل معافی ہے!
ذمہ دار چینلز ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جس کا علاج ہو رہا ہے اور وہ صحت یاب ہو رہے ہیں؟'یہ تذلیل اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، براہ کرم ہماری فیملی کو پرائیویسی دیں۔
Comments
0 comment