سندھ میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، اکتوبر سے اب تک 13 اموات

سندھ میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، اکتوبر سے اب تک 13 اموات

صوبہ سندھ میں ڈینگی وائرس نے خطرناک حد تک پنجے گاڑھ لیے ہیں
سندھ میں ڈینگی کی سنگین صورتحال، اکتوبر سے اب تک 13 اموات

Webdesk

|

5 Nov 2025

 کراچی: سندھ میں ڈینگی نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے،اکتوبر سے اب تک صوبے میں ڈینگی سے 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ڈینگی وائرس نے خطرناک حد تک پنجے گاڑھ لیے ہیں، جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اعداد و شمار جاری کرنے کے بجائے پندرہ روز یا ماہانہ رپورٹ جاری کی جارہی ہے۔

وزارتِ صحت سندھ نے بتایا کہ ماہِ اکتوبر سے اب تک صوبے میں ڈینگی سے 13 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق حیدرآباد میں 4، ٹنڈو محمد خان میں 1، کراچی کورنگی میں 1، کراچی ملیر میں 3، کراچی شرقی میں 2 اور کراچی غربی میں 2 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال، سول اسپتال اور دیگر سرکاری اسپتالوں میں آنے والے تقریبا 350 مریضوں میں سے 80 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں یومیہ 500 سے 700 نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار سرکاری و نجی اسپتالوں کے اعداد و شمار سے مختلف ہیں، جس سے مجموعی صورتحال کی سنگینی کا درست اندازہ لگانا مشکل ہو رہا ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ سندھ کے 30 اضلاع میں انسدادی اسپرے اور فیومیگیشن مہم تاحال شروع نہیں ہوسکی، تاہم ان اضلاع میں 62 سروے کیے گئے جن میں 191 مقامات پر مچھروں کی افزائش اور لاروا کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، اور صوبے بھر میں فوری انسدادی اقدامات، لاروا کنٹرول مہم اور عوامی آگاہی پروگرام کی ضرورت ہے تاکہ صورتحال پر قابو پایا جاسکے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!