شاداب خان کی شاہین آفریدی سے تلخ کلامی پر کرکٹ شائقین حیران

شاداب خان کی شاہین آفریدی سے تلخ کلامی پر کرکٹ شائقین حیران

شاداب شاہین کے ساتھ اس اوور کے دوران کچھ جھڑپوں میں مصروف تھے
شاداب خان کی شاہین آفریدی سے تلخ کلامی پر کرکٹ شائقین حیران

Webdesk

|

18 Sep 2024

فیصل آباد: چیمپئینز ون ڈے کپ میں لائنز اور پینتھرز کے درمیان میچ میں شاداب خان کی شاہین آفریدی کیساتھ ہونے والی لڑائی پر کرکٹ شائقین حیران رہ گئے۔

اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پینتھرز اور لائنز کی ٹیمیں زور آزمائی میں مصروف تھیں، شاداب کی ٹیم 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ ہدف کے تعاقب میں اتری لائنز کی ٹیم محض 199 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

اس میچ میں لائنز کی بیٹنگ کے دوران 29ویں اوور کے دوران شاداب خان نے شاہین شاہ آفریدی کو گیند کروائی اور تلخ جملے کہے تاہم شاہین نے پرسکون انداز اپنایا اور کوئی جواب نہ دیا ۔

شاداب شاہین کے ساتھ اس اوور کے دوران کچھ جھڑپوں میں مصروف تھے، کیونکہ لائنز 284 رنز کے تعاقب میں 156-6 پر جدوجہد کر رہی تھی اور بالآخر 35.2 اوورز میں صرف 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

شاہین کی کارکردگی اس میچ میں مایوس کن رہی جنہوں نے بالنگ میں 9.5 اوورز میں 57 رنز لٹائے تاہم تین وکٹیں لیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!