ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کی وجہ کیابنی؟ پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کی وجہ کیابنی؟ پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

انیل مہتا کی خودکشی کے وقت، اْن کی دونوں بیٹیاں ملائکہ اروڑا اور امریتا راؤ اپنے والد کی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں
ملائکہ اروڑا کے والد کی موت کی وجہ کیابنی؟ پوسٹ مارٹم میں اہم انکشاف

Webdesk

|

13 Sep 2024

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی جبکہ گزشتہ روز ممبئی میں اْن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

انیل مہتا کی خودکشی کے وقت، اْن کی دونوں بیٹیاں ملائکہ اروڑا اور امریتا راؤ اپنے والد کی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں بلکہ ملائکہ تو کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھیں۔

ملائکہ اروڑا کے والد کی لاش کا پوسٹ مارٹم 11 ستمبر کی رات 8 بجے ممبئی کے کوپر اسپتال میں کیا گیا جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اْن کی موت اونچائی سے چھلانگ لگانے کے باعث جسم پر لگنے والی چوٹوں اور متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی جوکہ خودکشی کے زمرے میں ہی آتی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری فرانزک ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں، ہم ہر پہلو سے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن اب تک کی تفتیش کے مطابق انیل مہتا نے خودکشی ہی کی ہے۔

انیل مہتا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!