2 hours ago
امدادی قافلے کو اسرائیل نے یونانی جزیرے پر چھوڑ دیا
منتظمین کے مطابق اس قافلے میں شامل 168 افراد کو جزیرہ کریٹ پہنچایا گیا ہے
Webdesk
|
1 May 2026
غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی بحری قافلے کو اسرائیلی کارروائی کے بعد یونان کے جزیرے کریٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فریڈم فلوٹیلا کے منتظمین نے بتایا ہے کہ اسرائیلی افواج نے یونان کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں جہازوں کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا، جس کے بعد ان پر سوار کارکنوں کو کریٹ منتقل کیا گیا۔
منتظمین کے مطابق اس قافلے میں شامل 168 افراد کو جزیرہ کریٹ پہنچایا گیا ہے، جبکہ دو کارکن اب بھی اسرائیلی حکام کی تحویل میں ہیں۔
یہ قافلہ غزہ کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہا تھا، تاہم راستے میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment