عید الفطر کی 10 سنتیں

عید الفطر کی 10 سنتیں

پاکستان میں دس اپریل کو عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی
عید الفطر کی 10 سنتیں

Webdesk

|

9 Apr 2024

پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد عید الفطر آج مذہبی جوش کو جذبے سے منائی جائے گی۔

ایک طرف تو فرزندان توحید کو رمضان کے جدا ہونے کا غم ہے تو دوسری طرف حکم خدا وندی کے مطابق وہ عید الفطر کی آمد پر بھی خوشی سے نہال ہیں۔

عید الفطر دراصل رمضان میں کی گئی عبادات کے انعامات کی تقسیم کا دن ہے جسے اللہ کے نبی علیہ الصلوۃ والسلام نے یوم الجوائز کہا ہے۔

اس روز اللہ کے حکم سے فرشتے زمین پر آتے اور رمضان میں عبادات کا اہتمام کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرتے ہیں۔

عید الفطر چونکہ اسلامی تہوار ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس روز خصوصی اعمال کا اہتمام کیا۔

عید الفطر کی سنتیں

  1. ماہ شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تکبریں الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد کو بلند آواز سے پڑھنا (قرطبی 479/3 ، ابی ابن شیبہ 5652) 
  2. عید الفطر سے قبل صدقہ الفطر ادا کرنا (صحیح مسلم 984) وہ بچہ جو نماز کی ادائیگی سے پہلے پیدا ہو اسکا صدقہ الفطر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
  3. گھر سے غسل کرکے اچھا لباس پہن کر پیدل تکبیرات پڑھتے ہوئے عید گاہ جانا (بیہقی، 3/278 ، 3/281)
  4. خوشبو لگانا، مسواک کرنا (ابن ماجہ 1098)
  5. نماز عید کے لیے جانے سے قبل گھر سے طاق عدد میں کھجوریں کھا کر جانا (صحیح بخاری 953)
  6. عید کی نماز کے لیے کھلے میدان، مسجد یا عید گاہ جانا (بخاری 956)
  7. عید گاہ کی طرف پیدل جانا اور راستہ تبدیل کر کے واپس گھر آنا (ترمذی 530 ، بیہقی 3/669)
  8. اپنے اہل خانہ (بچوں، خواتین) دوستوں کو عید گاہ لے کر جانا (ابن خزیمہ 1431)
  9. نماز کے بعد خطبہ سننا اور اجتماعی دعا میں شامل ہونا (الحدیث)
  10. نماز سے فارغ ہوکر عید مبارک کہنا اور دعا (تقبل اللہ منا ومنک)  ترجمہ: اللہ تمھیں اور مجھے قبول کرے

اس کے علاوہ اپنی ثقافت کے حساب سے شرعی اصولوں کے اندر رہتے ہوئے عید منانے کی کوئی ممانعت نہیں ہے، تاہم ہمیں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ جس طرح ہم نے رمضان المبارک میں عبادات اور نمازوں کا اہتمام کیا اُسے سارا سال جاری رکھیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!