عتیقہ اوڈھو بھی ہمایوں سعید کی زائد عمر پر بول پڑیں

عتیقہ اوڈھو بھی ہمایوں سعید کی زائد عمر پر بول پڑیں

فردوس جمال کے متنازعہ بیان کے بعد چند پاکستانی فنکاروں نے ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے سینئر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
عتیقہ اوڈھو بھی ہمایوں سعید کی زائد عمر پر بول پڑیں

Webdesk

|

29 Aug 2024

کراچی:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ایک بار پھر فلم اسٹار ہمایوں سعید کی زائد عمر پر بول پڑیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے ہمایوں سعید اور فردوس جمال کا نام خبروں کی سرخیوں میں ہے کیونکہ سینئر اداکار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید کے خلاف متنازعہ بیان دیا تھا۔

فردوس جمال کے متنازعہ بیان کے بعد چند پاکستانی فنکاروں نے ہمایوں سعید کا دفاع کرتے ہوئے سینئر اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ابھی فردوس جمال اور ہمایوں سعید کے مداحوں کی بحث ہی جاری تھی کہ اب سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی اس میں کود پڑی ہیں۔

عتیقہ اوڈھو کا شمار پاکستان کی ورسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے تقریبا تمام نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

اب حال ہی میں اداکارہ نے ڈرامہ سیریل جینٹلمین میں ہمایوں سعید عرف اقبال منا اور یمنی زیدی عرف زرناب کے کردار کے بارے میں بات کی۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ یمنی زیدی اور ہمایوں سعید کی عمر میں زمین و آسمان کا فرق ہے لیکن اس کے باوجود ڈرامے میں دونوں کو بطورِ ہیرو ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ماضی کے ڈراموں میں ہمایوں سعید کو میرے ساتھ بطورِ ہیرو کاسٹ کیا جاتا تھا لیکن آج اس عمر میں ہمایوں کو آدھی عمر کی لڑکی کیساتھ ہیرو بنا کر دکھایا جارہا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ ہمایوں سعید نے اس عمر میں بھی اپنی جسامت اور شخصیت کا برقرار رکھا ہوا ہے لیکن یہ حقیقت کوئی نہیں جھٹلا سکتا کہ ان کی عمر زیادہ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!