ایک روز اضافے کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں بڑی کمی
فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے سے زائد کم ہوگئی

ویب ڈیسک
|
18 Oct 2025
عالمی اور ملکی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں جمعے کے روز نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 106 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 252 ڈالر پر آگیا۔
عالمی سطح پر کمی کے اثرات پاکستان میں بھی نمایاں رہے، جہاں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 88 روپے کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے مقرر ہوئی۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل ہی ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونا 14 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے فی تولہ تک جا پہنچا تھا، تاہم آج مارکیٹ میں الٹ رجحان دیکھا گیا۔
Comments
0 comment