6 hours ago
سونے کے ریٹ مزید بڑھ گئے
فی تولہ کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا ہے

ویب ڈیسک
|
29 Aug 2025
کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 411ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا جس سے مقامی سطح پر 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کا اضافی ہوا۔
فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے بڑھ کر 3 لاکھ 11 ہزار 814روپے کی سطح پر آگئی۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4121روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3533روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment