سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ

سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ

فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کے اضافے سے 5ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ

Webdesk

|

2 Oct 2026

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج دوسرے روز بھی اضافہ ہوگیا۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 181 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 40ہزار 636روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 715روپے کے اضافے سے 3لاکھ 77ہزار 774روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 50روپے کے اضافے سے 6ہزار 578روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کے اضافے سے 5ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!