سونے کی قیمت میں پھر سے بڑا اضافہ
Webdesk
|
1 Oct 2026
کراچی: عالمی منڈی میں جمعرات کو سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا کیونکہ امریکہ میں افراطِ زر کے توقعات سے کم رہنے والے اعداد و شمار نے رواں ماہ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کو کم کر دیا۔
سرمایہ کار اب امریکی روزگار کے آئندہ اعداد و شمار پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ مستقبل کی مالیاتی پالیسی کے بارے میں مزید اشارے مل سکیں۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,182.19 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 0.4 فیصد بڑھ کر 4,204.80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئے، ستمبر میں سونے کی قیمت میں 6 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
بدھ کو جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں امریکی افراطِ زر توقعات سے کم رفتار سے بڑھا، جبکہ گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار میں بھی قیمتوں کے دبا کو کم کرکے پیش کیا گیا۔
اس کے نتیجے میں اکتوبر میں شرحِ سود میں اضافے کے امکانات کم ہوئے اور مارکیٹ میں اس امکان کو تقریبا 38 فیصد پر دیکھا جا رہا ہے، جو اعداد و شمار جاری ہونے سے قبل 45 فیصد تھا تاہم دسمبر میں شرحِ سود میں اضافے کے امکانات اب بھی تقریبا 97 فیصد بتائے جا رہے ہیں۔
Tastylive کے سربراہ برائے عالمی میکرو، ایلیا اسپیوک کے مطابق، آنے والے اقتصادی اعداد و شمار اہم ہوں گے اور ان سے یہ اندازہ لگانے میں مدد ملے گی کہ مارکیٹ شرحِ سود سے متعلق توقعات کو کس طرح تشکیل دیتی ہے، ان کے بقول مارکیٹ اس وقت متعدد متضاد عوامل کا سامنا کر رہی ہے۔
Comments
0 comment